بریکنگ کورونا وائرس: ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق چیف جسٹس کا از خود نوٹس
پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق از خود نوٹس لیا ہے .اور اس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگ۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ اس از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس کی جانب سے اس از خود نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں کیا سہولتیں فراہم کی گئی ہیں .اس بارے میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی حکومتوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
چیف جسٹس نے اس ضمن میں سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ اور چاوروں .صوبائی چیف سیکریٹریز کے علاوہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے چیف کمشنر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
If you have any benefit please let me know