(عید الفطر: غیر معمولی طویل اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا)Eid-ul-Fitr: After an unusually long meeting, the sighting of the moon was announced


پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز کا تعین کرنے کی ذمہ

 دار مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ملک میں جمعرات کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کی شام کو ماہِ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت ہوا۔

کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسے قابلِ اعتبار شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کی بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات 13 مئی کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بدھ کی رات نو بجے کے کچھ بعد ٹویٹ کی تھی کہ پاکستان میں آج چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔ اُنھوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جن لوگوں نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ اُناس سے قبل وہ نو مئی کو کہہ چکے تھے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئی کو ہوگی۔

تاہم رویتِ ہلال کمیٹی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول ہونے والی شہادتوں کو بنیاد بنا کر عید الفطر کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ تقریباً ایک دہائی میں یہ دوسرا موقع ہے کہ عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان نصف شب کے قریب کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے اس تاخیر کی وجہ شہادتوں کو پرکھنے میں ہونے والی تاخیر بتایا جاتا ہے۔

پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ پر عام طور پر تنازع رہتا ہے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں بالخصوص پشاور کے چند علاقوں میں باقی ملک سے ایک دن پہلے عید منائی جاتی ہے، تاہم اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا۔

پشاور کی مسجد قاسم علی خان جو ہر سال ایک دن پہلے رمضان کے آغاز اور عید الفطر منانے کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہے، اس نے جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ایک عید کا 'تحفہ' دیا ہے۔ (کا) آپشن ہے۔


عیدالفطر کب ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 23مئی کو طلب



کراچی( اخبارتازہ ترین ۔ 16 مئی2020ء) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیاہے۔
وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلئے، 23 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیز کے اجلاس اپنے انہوں نے محکمہ موسمیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چاند سے متعلق کوئی پیش گوئ نہ کریں ، صرف چاند نظر آنے کی تائید کریں۔مقررہ مقامات پر ہوں گے۔رویت ہلال کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیاہے وزارت مذہبی امو 

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا


 
لاہور (تازہ ترین 15 مئی 2020): حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے دیکھا گیا ، جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔
تاہم اب اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اصولی طور پر اس کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز پلان طلب کرلیا۔ ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ آج ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
وزیر قانون قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک اجلاس ہوگا۔ بعد میں ، پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایس او پیز اور اس کے اقدامات کے بارے میں بریف کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ نقل و حمل کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
مجبوری کی وجہ سے لوگ مہنگی نجی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔ عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو امداد کے ل permission اجازت کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کو کھولنے کا اشارہ کیا تھا۔ حکومتی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے مطالبات پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی نے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق لوگوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے کہا کہ نقل و حمل کی بندش سے عام آدمی کے کاروبار اور آمدورفت کو بری طرح متاثر ہوا ہے

رمضان المبارک کی سب سے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا

ریاض  سعودی عرب کی حکومت نے 8 رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 8 رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت نے  مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کیلئے گھر سے جاء نماز لانے کو ضروری قرار دیا ہے۔ مساجد میں داخلے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگا  سینیٹائزر حکومت کی جانب سے مہیا کیا جائے گا۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ نمازیوں کو آپسی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا۔  نمازی گھروں سے وضو کرکے آئیں گے دونوں مساجد کے واش روم اور وضوخانے بند رکھے جائیں گے  نمازی ماسک لگا کر آئیں گے۔

میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد،سنگاپور ڈیلی پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے,دنیا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ایسے میں کچھ اعدادوشمار بھی سامنے آگئے ہیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کورونا کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945 خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656 اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔
سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے اپنے پاس دستیاب ڈیٹااور اس کے تجزیہ کے بعد بتایاکہ سنگاپور میں تقریباً13مئی سعودی عرب میں یکم جون امریکہ میں 9مئی، اٹلی میں چار مئی، قطر میں 8جولائی، نائیجریامیں 19جون، روس میں اکیس مئی، ایران میں 10مئی کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً3جون تک اس مرض کے خاتمے کا امکان ہے۔
اسی طرح برطانیہ میں تقریباًتیرہ مئی، سپین میں یکم مئی، فرانس میں تین مئی، جرمنی میں 30اپریل، جاپان میں نو مئی، کینیڈا میں 16مئی، ترکی 15مئی، متحدہ عرب امارات 15مئی، سوڈان چار مئی، مصر20مئی، انڈیا 20مئی، فلپائن سات مئی، انڈونیشیا تین جون ملائیشیا میں پانچ مئی، بحرین میں تین جون، لبنان میں 22اپریل، آسٹریلیا میں 13اپریل جبکہ کویت میں 29مئی تک خاتمہ متوقع ہے۔
گزشتہ روز تک دستیاب ڈیٹا سے یہ اندازہ لگایاگیایہ اندازے لگانے کے لیے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کا سہارا لیاگیا اور مختلف ممالک میں زندگی کے طور طریقے بھی دیکھے گئے۔

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

استنبول ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے درمیان کس بات پر تلخ کلامی ہوئی ؟ عہدے سے ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی  وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ایک میٹنگ کے دوران ملاقات کا پیغام پہنچایا اور پھر اسی ملاقات میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی  اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کرپشن کے الزامات بھی لگائے  تاہم فردوس عاشق اعوان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اعظم خان سے کہا کہ میرے خلاف ایسی غلط خبریں آپ کے دفتر سے پھیلائی جارہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اعظم خان سے کہا کہ انہیں وزیراعظم نے معاون خصوصی لگایا، اعظم خان نے نہیں، میں وزیراعظم کو ہی جواب دہ ہوں اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ " مجھے ہٹانے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسا فیصلہ کیا تو بتا دوں گا۔ 
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں، اجلاس جیسے ہی ختم ہوا تو اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کو اپنے دفتر بلوایا اور چارج شیٹ پیش کی جن میں پیمرا کی گاڑیاں وغیرہ سے متعلق مختلف آرٹیکلز شامل تھے، اعظم خان نے ان سے جواب مانگا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور فردوس عاشق اعوان نے موقف اپنایا کہ وہ سیکریٹری کو نہیں بلکہ وزیراعظم کو جواب دہ ہیں اعظم خان نے کہا کہ  پھر ایسی خبریں کون پھیلارہاہے جس پر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہائوس کے اندر سے بلکہ آپ کے دفتر سے پھیلائی جارہی ہیں۔ ٹی وی چینل نے وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس تلخ کلامی کے بعد فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ 
یادرہے کہ اس سے قبل جہانگیر خان ترین بھی وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پر انگلیاں اٹھاچکے ہیں۔ 

کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ لیکن عبادت گزار جاسکیں گے یا نہیں؟

مکہ معظمہ) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی کی?  گئی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسجد الحرام میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پربدستور  پابندی برقرار رہے گی۔خبررساں ایجنسی کے حوالے سے ایکسپریس نے بتایا الحرمین الشریفین کے انتظام وانصرام کی ذمے دار جنرل پریذیڈینسی کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پورے رمضان کے دوران میں مسجد الحرام میں جراثیم کش سپرے کا چھڑکاواور صفائی کا عمل جاریرہے گا۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریذیڈینسی اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات اور تدابیر اور ان کے موثر ہونے کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ان کی بنیاد پر ہی رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی اور پاکستان یہ ویکسین جلد حاصل کرنے والا ہے

اسلام آباد)چین کے نیشنل میڈ یکل اور ہیلتھ کیئر گروپ سینو فارمsinopharm) نے پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی ہے ۔چائنہ سینو فارم انٹرنیشنل کارپوریشن کے جنرل مینجر لی کان کی جانب سے پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد ویکسین تیار کرنا ضروری ہے ،دنیا بھر میں ادویات ساز کمپنیاں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستان بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرے گا ،ہمیں امید ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے کامیاب کلینکل ٹرائل کے باعث پاکستان دنیا کے ان ابتدائی ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں ویکسین کا استعمال شروع ہو سکے گا ۔سینو فارم کا سمجھتا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان پارٹنر کو ساتھ ملا کر کورونا وائرس ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو کرنے کی اہلیت رکھتا ہے لیکن اس مقصد کوحاصل کرنے کے لیے سینو فارم اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے درمیان ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی ضرورت ہے ۔
دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پرو فیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو تین مہینے درکار ہیں کیونکہ حفاظت سے متعلق پہلووں کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور بہت سے ڈاکیومنٹس دیکھنا ہوتے ہیں ۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی امامِ کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا بیان بھی آگیا

رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد( مسجد الحرام )میں اپنے خطبے میں (امام کعبہ عبدالرحمن السدیس )نے رمضان المبارک کے فیوض و برکات بیان کیے اور کہا کہ اس ماہ اللہ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں جن کو حاصل کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے اور گناہوں سے چھٹکارا حاصل کرکے جہنم سے نجات بھی پائی جاسکتی ہے اس ماہ میں لیلتہ القدر کی وہ عظیم رات بھی ہے جس میں اللہ نے قرآن مجید فرقان حمید کو نازل کیا اور جو رات ہزاروں راتوں سے افضل ہےانہوں نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ اس ماہِ صیام میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول رہ کر (اللہ کے حضور )اپنی بخشش کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے نجات کی دعا بھی مانگنی چاہئیے اسکے ساتھ ساتھ صحت و سلامتی کے اصولوں کو بھی لازمی طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے.

بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی

دبئی بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی زیادہ تر ممالک بشمول خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات پاکستان میں رمضان کا آغاز 25 اپریل کو ہونے کا امکان۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گاوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔
جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔
اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے

طالبان نے مزید 20 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا

غیر ملکی میڈیا کےمطابق افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد؂نےتصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں (20 )افغان سیکیورٹی اہلکاروں کورہا  کیا گیا،قیدیوں کو رہائی کے موقع پر نئے کپڑے اور کرایہ بھی ادا کیا گیا۔دوسری جانب افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے صدارتی حکم پر بگرام سے361 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے افغان طالبان نے 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ افغان حکومت حیلے بہانے کرکے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کررہی ہےلیکن طالبان کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کو خبردار کیا تھا کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے سکتے ہیں اور افغانستان کی امداد بھی روک دیں گے۔29 فروری 2020 کو قطر میں ہونے والے امریکا طالبان معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کی شرط بھی شامل تھی جس کے تحت 10 مارچ( 2020 )تک طالبان کے 5 ہزار قیدی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار اہلکاروں کو رہا کرنا تھا تاہم فریقین کے درمیان تنازعات اور افغان حکومت کے اعتراضات کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔قیدیوں کے تبادلے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے ہیں جس میں افغانستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

جس لیبارٹری میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس بنا، اسے فنڈز ، رپورٹ سامنے آگئی

(لندن اخبار) جس لیبارٹری میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس بنا، اسے فنڈز امریکا و کینیڈا نے دیے تھے، غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ نے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کو متعدد تجربات کے لیے لاکھوں ڈالر کے فراہم کیے، اس ادارے میں کورونا ماہرین ایک وائرس کی تیاری میں مصروف تھے جہاں ایک ماہر کے متاثرہ ہونے سے وائرس نکل کر پھیل گیا۔
فاکس نیوز- سی این این -اور یاہو نیوز -نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے شکوک بڑھنے کے بعد خفیہ اداروں کو معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا عندیہ دیا کہ امریکی حکومت اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ کہیں کورونا کسی لیبارٹری میں تو تیار نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے محض ایک روز بعد سی این این نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا تھا کہ امریکی حکومت نے خفیہ اداروں کے ماہرین کی مدد سے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کہیں کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تو تیار نہیں ہوا۔ فاکس نیوز کے مطابق دراصل ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے ماہرین ایک وائرس کی تیاری میں مصروف تھے کہ اس دوران وائرس بنانے والے ایک ماہر اس تجرباتی وائرس سے ممکنہ طور پر متاثر ہوئے جو کہ بعد ازاں ووہان کے گوشت مارکیٹ گئے جہاں متاثرہ شخص سے وائرس نکل کر پھیل گیا۔
رپورٹ میں ایک بار پھر بتایا گیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیے جانے والے کسی حیاتیاتی وائرس کی تیاری کے دوران متاثر ہونے والے ماہر کی جانب سے باہر جانے اور اسی سے وائرس دوسروں میں منتقل ہونے سے حادثاتی طور پر دنیا میں کورونا وائرس پھیلا ہوگا تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا

کرونا وائرس: آخر کورونا وائرس شروع کہاں سے ہوا؟

اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مہلک کورونا وائرس جانوروں سےانسانوں میں کیسے پہنچا۔نامہ نگار ہیلن بِرگ نے جائزہ لیا کہ کس طرح سائنسدان یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ وبا کہاں سے پھیلنی شروع ہوئی۔

چین کے کسی علاقے میں ہوا میں اڑتی ایک چمگادڑ نے اپنی لید میں کورونا وائرس چھوڑا یہ وائرس جنگل کی زمین پر گرا جہاں پینگولین نام کے جانور کو اس فضلے سے یہ وائرس ملا۔

یہ وائرس دوسرے جانوروں میں پھیلا۔ یہ متاثرہ جانور انسانوں کے ہاتھ لگا اور یہ بیماری انسانوں میں پھیلنی شروع ہوئی اور دنیا میں وبا کی شکل اختیار کرنے لگیزولوجیکل سوسائٹی آف لندن کے پروفیسر اینڈریو کنگھم کا کہنا ہے کہ سائنسدان کسی جاسوسی کی طرح ان واقعات کی کڑی جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جنگل میں کئی طرح کے جانوروں میں یہ وائرس ہو سکتا ہے خاص طور پر چمگادڑیں جن میں کئی طرح کے کرونا وائرس پائے جاتے ہیں۔

تو ہم وائرس کے پھیلنے کے واقعات کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

جب سائنسدانوں نے ایک مریض کے جسم سے لیے جانے والے وائرس کا جائزہ لیا تو سیدھا اشارہ چمگادڑوں کی جانب کیا گیا۔ چمگادڑیں لمبی پرواز کرتی ہیں اور ہر براعظم میں موجود ہوتی ہیں یہ خود تو زیادہ بیمار نہیں ہوتیں لیکن دور تک اور بڑے پیمانے پر وائرس پھیلانے میں ماہر ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف لندن کی (پروفیسر کیٹ جونز) کے مطابق ایسی شہادتیں موجود ہیں کہ چمگادڑیں طویل اور تھکا دینے والی اڑان کی عادی ہو چکی ہیں اور ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان کو خو بخود ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے وہ اپنے جسم میں موجود کئی طرح کے وائرس کا بوجھ برداشت کر لیتی ہیں لیکن ابھی تک یہ ایک خیال ہےیونیورسٹی آف نوٹنگھم کے پروفیسر جوناتھن بال کا کہنا ہے کہ چمگادڑوں کے طرز زندگی کو دیکھا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان میں وائرس پنپتے ہیں اور چونکہ وہ دودھ پلانے والے جانور ہیں اس لیے وہ براہِ راست یا بلواسطہ طور پر یہ وائرس انسانوں میں بھی منتقل کر سکتے ہیں۔

اس معمے کا دوسرا سوال اس پراسرار جانور کی شناخت ہے جس کے جسم میں یہ وائرس آیا اور اس سے ووہان کی بازار میں پہنچا اس سلسلے میں پینگولین نام کے جانور پر شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کو کھانے والا یہ جانور دنیا میں سب سے زیادہ سمگل ہونے والا جانور کہا جاتا ہے اور معدومیت کا شکار ہے۔

چین کی روایتی ادویات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچھ لوگ اسے نفیس خوراک کے طور پر دیکھتے ہیں۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے نتیجے پر نہ پہنچا جائے کیونکہ پینگولین سے متعلق جائزے کی مکمل تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی ہے جس سے تمام اطلاعات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی

کوروناوائرس ، رمضان اور عید کی نماز ، سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اہم ترین اعلان کر دیا

ریاض سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے رمضان اور عید سے متعلق نہایت اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال ایسی ہی رہی تو تراویح اور نماز عید گھر پر ہی ادا کی جائیں گی  عید کی نماز گھر وں پر ہو گی خطبہ نہیں دیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں لاک ڈاﺅن اور کرفیوکی صورتحال ہے جبکہ اب رمضان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے

کورونا وائرس،مودی کی مسلمان دشمنی سامنے آگئی،ایسا اقدام کے ہر باشعور شخص کو غصہ آجائے

نئی دہلی) کورونا وائرس دنیا بھرمیں بلاتفریق لوگوں کی قیمتی جانیں نگل رہا ہے مگر بھارت میں مودی سرکار نے اس موذی وبا کے دوران بھی مسلمان دشمنی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مسلمان مریضوں کو نہ صرف ہندو مریضوں سے الگ رکھا جارہا ہے بلکہ ان کے ہاتھوں پر مخصوص مہریں بھی لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی شناخت نمایاں کی جاسکے۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق  ممبئی کے چھیاسٹھ سالہ اقبال حسین صدیقی بھی مودی سرکار کی مسلمان دشمنی کا شکار ہونے والوں مٰیں شامل ہیں جنہیں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر مہر لگاکر گھر کے ایک ایسے کمرےمٰیں بند رہنے کا کہا ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ اقبال حسین انڈے بیچ کر اپنا گزارا کرتے ہیں اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کسی مناسب جگہ سے علاج کی سکت نہیں رکھتے۔

اقبال حسین کے بقول انہیں ایک ایسے کمرےمیں رکھاگیا ہے جہاں وینٹی لیٹر تک نہیں ہے۔ اور اسی طرح تمام مسلمان مریضوں کو جان بوجھ کر طبی سہولیات سے عاری جگہوں پر رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت (کووڈ 19)کی آڑ میں مسلمانوں کا ڈیٹا جمع کررہی ہے اور یہ ڈیٹا مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔ رائٹرز کے مطابق اس نے ایک درجن سے زیادہ مسلم کمیونٹی سے وابستہ افراد سے بات کی ہے او ر ان سب نے مودی سرکارکے تعصب کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک (437)افراد ہلاک ہو چکے ہیں

وہ ملک جہاں باجماعت نماز کے تنازع پر گورنر کو فارغ کردیا گیا

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے داراحکومت خرطوم کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ گورنر نے اس سے قبل ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت کی تھی۔خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے اُس حکم پر عمل درامد کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے تحت گرجائوں اور مساجد میں عبادت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

دُبئی میں قونصل خانے کے باہر پاکستانیوں کو جمع ہونے سے منع کر دیا گیا

ُبئی امارات میں تعینات پاکستان کے( قونصل جنرل احمد امجد علی) نے وطن واپسی کے خواہش مند تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ قونصل خانے کا رُخ نہ کریں۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت لوگوں کے گھروں سے باہر آنے پر پابندی عائد ہے۔قونصل جنرل کی جانب سے یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گزشتہ دو دنوں سے سینکڑوں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہجوم کی صورت میں اکٹھے ہو کر یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں 18اپریل کو روانہ والی ہونے والی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیجا جائے۔
قونصل جنرل نے گلف نیوز کو بتایا کہ جن لوگوں نے فوری وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرا رکھی ہے انہیں قونصل خانے کے عملے کی جانب سے خود کال کر کے ان کی واپسی کے شیڈول کے بارے میں بتایا جائے گا۔

ہمارے عملے کی جانب سے مسافروں کی ترجیحی فہرست کو سامنے رکھتے ہوئے کال کی جائے گی جس میں انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے ٹکٹس بک کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

پی آئی اے کی اس خصوصی پروازکا یکطرفہ کرایہ( 1500 )درہم مقرر کیا گیا ہے، جو معمول کے مقابلے میں اس لیے دُگنا رکھا گیا ہے کیونکہ سماجی دُوری کی ہدایت کے باعث مسافروں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا جائے گا۔ فی الحال فلائٹ کے لیے آن لائن بکنگ شروع نہیں کی گئی۔ احمد امجد علی نے پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں کیونکہ فی الحال ابھی 18 اپریل کو ہی ایک خصوصی پرواز کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں (200 )سے زائد مسافر سوار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسافروں کی واپسی کے لیے میرٹ پر لسٹ بنائی ہے۔ ہم ان لوگوں کو ان خصوصی پروازوں میں ترجیح دیں گے، جو امارات وز ٹ ویزہ پر آئے تھے، یا جن کی حالیہ بحران کے باعث نوکریاں چلی گئی ہیں اس کے علاوہ ایمرجنسی اور پاکستان میں اپنے قریبی رشتہ داروں کی موت کے باعث واپس جانے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ جتنے بھی لوگ پاکستان واپس جائیں گے انہیں پہلے قرنطینہ میں کم از کم سات دن گزارنا ہوں گے وہاں سے رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہی انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔
میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر وہ پاکستانی جس نے واپسی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا رکھی ہے، اسے ضرور واپس بھیجا جائے گا، تاہم محدود پروازوں کی وجہ سے انہیں انتظار کرنا ہو گا۔ پاکستان فوری طور جانے کے لیے اب تک 40 ہزار پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ ہر ایک کو اپنی باری کا انتظار کرنا ہو گا۔ قونصل جنرل نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں لاک ڈاون ختم؟ ٹرمپ نے نئی منصوبہ بندی کااعلان کردیا

واشنگٹن (امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ) نے ملک بھر پر لگے لاک ڈاون کے خاتمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کااعلان کاکردیاہے امریکی صدر کے نئے منصوبے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبہ بندی کا مقصد کورونا کے ساتھ جنگ کے ساتھ ساتھ تباہ ہوتی معیشت کو سنبھالا دینا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ اسی لیے جمعرات کی بریفنگ میں بھی انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ’ہم اپنا ملک کھول رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کھلنا چاہتا ہے۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا ’ہماری معیشت کو سرگرم ہونا چاہیے اور ہم یہ بہت جلد واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔‘’ہم نے اپنی معیشت کو اس لیے بند کیا کیونکہ ہم یہ جنگ جیتنا چاہتے تھے۔ اور اب ہم اسے جیت رہے ہیں۔‘انھوں نے بتایا نے کہ تمام ریاستیں اپنے الگ الگ طریقہ کار پر کھلیں گی۔

مفتی منیب الرحمان کا لاک ڈاؤن میں مساجد میں نماز جاری رکھنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران باجماعت نماز تراویح نماز جمعہ اور اعتکاف سے متلعق فیصلہ 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے حکومتی ارکان اور دیگر علما سے مشاورت سے پہلے ہی ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کر دیا کہ مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہو گا اور باجماعت نماز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(مفتی منیب) کے اس اعلان کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی جس میں کچھ صارفین مفتی منیب کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے تو کچھ نے ان کی حکمت سے اتفاق کیا هے۔