میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد،سنگاپور ڈیلی پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے,دنیا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ایسے میں کچھ اعدادوشمار بھی سامنے آگئے ہیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کورونا کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945 خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656 اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔
سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے اپنے پاس دستیاب ڈیٹااور اس کے تجزیہ کے بعد بتایاکہ سنگاپور میں تقریباً13مئی سعودی عرب میں یکم جون امریکہ میں 9مئی، اٹلی میں چار مئی، قطر میں 8جولائی، نائیجریامیں 19جون، روس میں اکیس مئی، ایران میں 10مئی کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً3جون تک اس مرض کے خاتمے کا امکان ہے۔
اسی طرح برطانیہ میں تقریباًتیرہ مئی، سپین میں یکم مئی، فرانس میں تین مئی، جرمنی میں 30اپریل، جاپان میں نو مئی، کینیڈا میں 16مئی، ترکی 15مئی، متحدہ عرب امارات 15مئی، سوڈان چار مئی، مصر20مئی، انڈیا 20مئی، فلپائن سات مئی، انڈونیشیا تین جون ملائیشیا میں پانچ مئی، بحرین میں تین جون، لبنان میں 22اپریل، آسٹریلیا میں 13اپریل جبکہ کویت میں 29مئی تک خاتمہ متوقع ہے۔
گزشتہ روز تک دستیاب ڈیٹا سے یہ اندازہ لگایاگیایہ اندازے لگانے کے لیے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کا سہارا لیاگیا اور مختلف ممالک میں زندگی کے طور طریقے بھی دیکھے گئے۔

Comments