کرونا وائرس: آخر کورونا وائرس شروع کہاں سے ہوا؟

اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مہلک کورونا وائرس جانوروں سےانسانوں میں کیسے پہنچا۔نامہ نگار ہیلن بِرگ نے جائزہ لیا کہ کس طرح سائنسدان یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ وبا کہاں سے پھیلنی شروع ہوئی۔

چین کے کسی علاقے میں ہوا میں اڑتی ایک چمگادڑ نے اپنی لید میں کورونا وائرس چھوڑا یہ وائرس جنگل کی زمین پر گرا جہاں پینگولین نام کے جانور کو اس فضلے سے یہ وائرس ملا۔

یہ وائرس دوسرے جانوروں میں پھیلا۔ یہ متاثرہ جانور انسانوں کے ہاتھ لگا اور یہ بیماری انسانوں میں پھیلنی شروع ہوئی اور دنیا میں وبا کی شکل اختیار کرنے لگیزولوجیکل سوسائٹی آف لندن کے پروفیسر اینڈریو کنگھم کا کہنا ہے کہ سائنسدان کسی جاسوسی کی طرح ان واقعات کی کڑی جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جنگل میں کئی طرح کے جانوروں میں یہ وائرس ہو سکتا ہے خاص طور پر چمگادڑیں جن میں کئی طرح کے کرونا وائرس پائے جاتے ہیں۔

تو ہم وائرس کے پھیلنے کے واقعات کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

جب سائنسدانوں نے ایک مریض کے جسم سے لیے جانے والے وائرس کا جائزہ لیا تو سیدھا اشارہ چمگادڑوں کی جانب کیا گیا۔ چمگادڑیں لمبی پرواز کرتی ہیں اور ہر براعظم میں موجود ہوتی ہیں یہ خود تو زیادہ بیمار نہیں ہوتیں لیکن دور تک اور بڑے پیمانے پر وائرس پھیلانے میں ماہر ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف لندن کی (پروفیسر کیٹ جونز) کے مطابق ایسی شہادتیں موجود ہیں کہ چمگادڑیں طویل اور تھکا دینے والی اڑان کی عادی ہو چکی ہیں اور ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان کو خو بخود ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے وہ اپنے جسم میں موجود کئی طرح کے وائرس کا بوجھ برداشت کر لیتی ہیں لیکن ابھی تک یہ ایک خیال ہےیونیورسٹی آف نوٹنگھم کے پروفیسر جوناتھن بال کا کہنا ہے کہ چمگادڑوں کے طرز زندگی کو دیکھا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان میں وائرس پنپتے ہیں اور چونکہ وہ دودھ پلانے والے جانور ہیں اس لیے وہ براہِ راست یا بلواسطہ طور پر یہ وائرس انسانوں میں بھی منتقل کر سکتے ہیں۔

اس معمے کا دوسرا سوال اس پراسرار جانور کی شناخت ہے جس کے جسم میں یہ وائرس آیا اور اس سے ووہان کی بازار میں پہنچا اس سلسلے میں پینگولین نام کے جانور پر شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کو کھانے والا یہ جانور دنیا میں سب سے زیادہ سمگل ہونے والا جانور کہا جاتا ہے اور معدومیت کا شکار ہے۔

چین کی روایتی ادویات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچھ لوگ اسے نفیس خوراک کے طور پر دیکھتے ہیں۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے نتیجے پر نہ پہنچا جائے کیونکہ پینگولین سے متعلق جائزے کی مکمل تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی ہے جس سے تمام اطلاعات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی

Comments