وہ ملک جہاں باجماعت نماز کے تنازع پر گورنر کو فارغ کردیا گیا

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے داراحکومت خرطوم کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ گورنر نے اس سے قبل ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت کی تھی۔خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے اُس حکم پر عمل درامد کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے تحت گرجائوں اور مساجد میں عبادت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
 سوڈان ٹربیون کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھرمیں عبادات اور اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی جس پر گورنر احمد حماد نے وزارت کو جوابی خط لکھا اور پابندیوں کو ماننے سے انکار کردیا تھااحمد حماد کے خط کا وزیراعظم نے نوٹس لیااور انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔


Comments