کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

استنبول ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments